سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ ، نصرت سحر نے جوتا دکھا دیا جانتے ہیں ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے پھر ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟

کراچی (اے این این ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، نصرت سحر عباسی کے جوتا دکھانے پر شہلا رضا نے برہم ہوکر سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایت دے کر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا ۔سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کی رہنمانصرت

سحر عباسی نے جوتا دکھا دیا جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا شدید برہم ہوگئیں۔سندھ اسمبلی میں فیاض بٹ کی تقریر پر ن لیگ کے ارکان نے شور شرابا اور احتجاج کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ سچ سننے میں ن لیگی ارکان کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سچ آہستہ آہستہ کاٹتا ہے، ن لیگ والے سچ سننے کو تیار نہیں ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.