اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو پھر۔۔سپریم کورٹ نےپاکستان کے بڑے میڈیکل کالج کی انتظامیہ تبدیل یا کالج بند کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج کے انتظامی معاملات درست نہ چلانے پر کالج بند کرنے یا انتظامیہ تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ایوب میڈیکل کالج میں ڈاکٹر تہمینہ ساجد کی تعیناتی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے میڈیکل کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہکالج کے انتظامی معاملات درست انداز میں نہیں چلائے جارہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہر روز ایوب میڈیکل کالج کے مقدمات سامنے آتے ہیں، ایک کالج نہیں چل رہا باقی کا کیا ہو گا۔ عدالت نے
استفسار کیا ایوب میڈیکل کالج میں مقدمہ بازی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کالج بند کر دیں یا انتظامیہ تبدیل کر دیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.