’’کیا کرنل سہیل عابد بھی خلائی مخلوق ہے؟‘‘ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے مسلم لیگ ن سے وضاحت مانگ لی ؟

لاہور (مانیٹرنگ دیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس پر عوام نے کھل کر ردعمل دیا ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ و وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پر ایک پیغام میں کہا

کہ’’ کیا کرنل شہید سہیل عابد بھی ایک خلائی مخلوق ہیں ؟یہ سوال سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ اس کا جواب آپ ن لیگ کے قائد سے کیوں نہیں پوچھتیں ؟ جس کے جواب میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ مجھے شہباز شریف کا خاندان قبول نہیں کرتا لہٰذا مجھے میرے شوہر شہباز شریف سے ہی منسوب کیا جائے ۔ میں ہمیشہ قوم کے مفاد کی آواز بلند کرتیں رہوں گی ۔ ایک اور صارف کے سوال کے جواب میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف کئی جانیں دیں ہیں جنہیں کبھی فرموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ میں شہید کرنل سہیل عابد کو خراج تحسین پیش کرتیں ہوں کہ فوجی جانیں دے کر اس ملک کی حفاظت کرتے ہیں ۔ میں صرف اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا کرنل سہیل عابد بھی خلائی مخلوق ہے ۔ جس کا جگہ جگہ تذکرہ کیا جاتا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے تھے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.