بال ٹیمپرنگ سکینڈل؛ ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

سڈنی: بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں معطل آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر شائقین کرکٹ سے معافی مانگی۔

وارنر نے روتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر نہایت شرمندگی اور افسوس ہے، شاید میں اب ملک کے لیے مزید نہ کھیل سکوں، اپنے اہلخانہ خاص طور پر بیوی اور بیٹیوں سے معافی مانگتا ہوں، میں کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتا ہوں لیکن میں نے انہیں دھوکہ دیا ہے، بہت کم امید ہے کہ میں اب ملک کیلئے کھیل سکوں گا۔ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل کے ذمہ دار ہیں اور یہ ان کےلئے بڑے کرب کے لمحات ہیں، کیپ ٹاﺅن میں جو واقعہ ہوا وہ اس کی ذمہ اری قبول کرتے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.