تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

مانسہرہ : تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے شہر مانسہرہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وجیہ الزمان کی ساتھیوں سمیت چودھری شجاعت سے انکی رہائشگاہ پرملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وجیہ الزمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔ اسی لیے انہوں نے اب تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.