کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا، وسیم اکرم نے وضاحت کردی

دبئی(آئی این پی) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے واضح کیاکہ انھوں نے کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے سابق کپتان عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔سابق کپتان نے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ عمران خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار اداکیا، انھوں نے مجھے اپنے وقت کے ٹاپ بیٹسمینوں کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا،میں نے ہمیشہ ہی ان کے مشورے غور سے سنے۔ میں اپریل میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے

آسٹریلیا جائوں گا۔یاد رہے کہ کچھ میڈیا ذرائع میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم نے سابق کپتان عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.