کیا ملالہ یوسف زئی کی پاکستان واپسی کسی سازش اور باقاعدہ پلاننگ کا نتیجہ ہے؟ کیا اسے باقاعدہ پلانٹ کیا جا رہا ہے؟ معروف صحافی حسن نثار نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد پر مختلف حلقے اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ کیا ملالہ کو کسی سازش اور باقاعدہ پلاننگ کے بعد پاکستان بھیجا گیا ہے، اس بارے میں سینئر صحافی حسن نثار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی نے مجھے کافی عرصہ پہلے اپنی کتاب بھیجی تھی، اس میں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خوبصورت نوٹ تھا، کتاب پڑھنے کے بعد میں نے جو لکھنا تھا وہ نہیں لکھ سکا اور کچھ عرصہ قبل ہی میں نے

ملالہ کا یہ قرض چکایا ہے، جو بندہاس کتاب کو پڑھ لے اس کا کافی سارا زنگ اتر جائے گا، کافی سارے جالے صاف ہو جائیں گے، سینئر صحافی نے کہا کہ ملالہ اس ملک کا فخر ہے۔ وہ بہادر ہے دلیر ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے دکھ ،افسوس اور ندامت بھی ہو رہی ہے کہ اب و ہ ایک بہت بہتر ماحول میں چلی گئی ہے۔ سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ ہمارے ہاں اذان کے وقت پر اتفاق نہیں ہے۔ ہم لوگ تو آج تک یہ طے نہیں کر پائے کہ انگریزی میڈیم ہونا چاہیے یا اُردو میڈیم۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.