پاکستان کے سائنسدانوں کا ایک اور کارنامہ ، پاکستان کا ملک میں تیار کیے گئے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے 450کلو میٹر تک مار کر نیوالے ملک میں تیار کئے گئے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے کامیابی سے ایک اور سب میرین کروز میزائل کا تجربہ کر لیاہے جس کی رینج450کلو میٹر ہے جسے مقامیطو پر تیارکیا گیاہے ۔میزائل کو زیرسمندر فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔کروز میزائل بابر جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن کی خصوصیات کا حامل ہے ۔صدر ٗوزیر اعظم پاکستان نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو

مبارکباد دی ۔ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن ٗ چیئر مین نیسکام و دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.