پی ٹی آئی رہنماء چودھری ثقلین کو ہتک عزت کے مقدمہ میں سزا

جہلم: تحریک انصاف کےسابق امیدوارقومی اسمبلی چودھری ثقلین کو ہتک عزت کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ کی عدالت نےچودھری ثقلین کے خلاف فیصلہ سنایا۔ میڈیا رپورٹس پی ٹی آئی کےسابق امیدوارقومی اسمبلی چودھری ثقلین کو ہتک عزت کے مقدمہ میں سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے چودھری ثقلین پر1لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر6 ماہ قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماء چودھری ثقلین نے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کردیا ہے۔ واضح رہے چودھری ثقلین نے مقامی اخبارمیں تاجرچودھری طارق پرالزامات لگائے تھے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.