چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت، وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، نثار کی یہ بات مجھے بہت پسند آئی اور اب۔۔۔! عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار شہباز شریف کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن میں نہیں کرتا، عمران خان نے کہا کہ مجھے چودھری نثار کی یہ چیز پسند آئی جو انہوں نے نواز شریف کو بے نقاب کیا کہ وہ چاہتے تھے کہ چودھری نثار مجھ پر ذاتی حملہ کریں لیکن چودھری نثار نے انکار کر دیا اسی لیے نواز شریف کو ان پر غصہ تھا۔

جب انٹرویو کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کا چودھری نثار سے رابطہ ہے تو عمران خان نے کہاکہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کی شہباز شریف سے دوستی ہو گی مگر چودھری نثار کو چاہیے کہ وہ دیکھیں کہ یہ لوگ قوم کے پیسے سے کیا کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ملتان میں ان لوگوں نے میٹرو بس کے شیشے اس لیے کالے کر دیے ہیں تاکہ پتہ نہ چل سکے کہ بسیں خالی ہیں۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور موجودہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ 1999ء میں جب پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا تو اس وقت میاں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت حاصل تھی، اس وقت نواز شریف کے لیے کوئی بھی نہیں نکلا اور جب 2008ء میں میاں نواز شریف واپس پاکستان آئے تو میں وہاں نواز شریف کے استقبال کے لیے اکیلا پھر رہا تھا، اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال پولیس کی گاڑی کے پیچھے سے نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے اس وقت احسن اقبال نے پولیس والوں کو کہا کہ بے شک مجھے جیل لے جانا مگر مجھے مارنا نہیں۔‎

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.