پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد۔۔۔ ایک شخص جس کی ترجمان پاک فوج تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر نجم سیٹھی کی شکر گزار ہے ۔ایک پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچ میں کراچی میں جوش خروش تھا اور کراچی کے عوام نے فائنل میں بھرپورشرکت اورتعاون کیا،سکیورٹی کے حوالے سے23مارچ اورپی ایس ایل بہترین رہا،کراچی کے ایونٹس میں عوام نے بھرپورطورپرشرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اورکراچی کا سٹیڈیم بحال ہوگیا ہے اور اب چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی سے کہاہے کہ وہ اگلاپی ایس ایل دیگرشہروں میں بھی کرائیں،امید ہے کہ آئندہ پی ایس ایل میچز راولپنڈی،فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی ہونگے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.