موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی

لاہور : موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے نے جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 31 مارچ تک آگاہی مہم کے تحت ہیلمٹ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔

31 مارچ کے بعد جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کامونکی ٹول پلازہ پر ڈی آئی جی نے خود آ کر لوگوں کو نہ صرف آگاہ کیا بلکہ کئی موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق تو موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا چاہئیے لیکن فی الوقت ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جو شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے وہ ہیلمٹ کی پابندی کرے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات 150 سے زائد ہیں۔ اس میں سے 100 کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں کی اموات ہیں۔ پابندی کا اطلاق یکم اپریل کو ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.