2018 کے انتخابات : چیف جسٹس اور آرمی چیف کا التوا کا اشارہ

لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جودہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا شارہ دے دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کے دو اہم عہدیدار چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا اشارہ دے دیا ہے۔تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات میں تا خیر کی کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آ تی۔

ایک کالم نگار نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ چیف جسٹس کے مطابق حلقہ کی حد بندیوں کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اس لئے انتخابات میں تا خیر ہو سکتی ہے۔جب کہ آرمی چیف نے حال میں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ انتخابات وقت پر اورشفاف ہو ں گے۔تاہم آرمی چیف نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر چند ہفتوں کے لئے انتخابات میں تا خیر کے امکان کو رد نہیں کیا۔ان تکنیکی وجوہات سے متعلق نہیں بتایا گیا تا ہم کہا جا رہا ہےکہ یہ وجوہات مختلف حلقوں کی حد بندی کے عمل سے جڑے تنازعات کے متعلق ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.