لیوک رونکی کوپاکستانی شہریت اور ٹیم سے کھیلنے کی پیشکش کردی گئی

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے مین آف دی ٹورنامنٹ کیوی بلے باز لیوک رونکی کو پاکستانی شہریت لینے اور قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے کہاہے کہ لیونک رونکی تواتر کے ساتھ ٹی ٹونٹی لیگز کھیل رہا ہے اور کسی ملک کی نمائندگی نہیں کررہا،میں سمجھتاہوں کہ اسے پاکستانی شہریت کی آفر کرنی چاہیے اوراسے یہ پیشکش قبول کرکے قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بھی کرنی چاہیے،اگر وہ محض لیگز ہی کھیلتا رہاتو اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ لیوک رونکی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مختلف لیگز کا حصہ بن رہے ہیں جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے سبب خاصی شہرت پاچکے ہیں اور پی ایس ایل تھری میں عمدہ کارکردگی کے سبب انہوں نے پاکستان میں لاکھوں مداح پیداکرلئے ہیں، نیوزی لینڈاور آسٹریلیا کی ٹیمو ں کیلئے2008ءسے 2017ءکے دوران 4ٹیسٹ ، 85ون ڈے اور 32ٹی ٹونٹی کھیلنے والے لیوک رونکی پی ایس ایل کے علاوہ آئی پی ایل کا بھی حصہ ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.