نواز شریف کو سینٹ میں ایک اور زبردست دھچکا،تمام نو منتخب سینٹرز ن لیگ کا حصہ نہ رہے

اسلام آباد : سینیٹ چئیرمین کے انتخاب میں ناکامی پر مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے آزاد اراکین کی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد اراکین کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ سینیٹ میں 20 اراکین کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ، 17 اراکین کے ساتھ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر جبکہ 12 اراکین کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف تیسرے نمبر ہر ہے۔ سینیٹ میں آزاد اراکین کی تعداد 33 ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.