وزیراعظم کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات،قانونی اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورقانونی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیرپروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ججز گیٹ پروزیراعظم کا خود جاکراستقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پرججز بلاک کے تمام گیٹ بند اور سکیورٹی سخت کی دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کے درمیان ملاقات میں قانونی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ساتھ یہ ملاقات طے نہیں تھی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.