ماروی میمن کی بغاوت، مریم نواز نے چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو منانے کی ذمہ داری لے لی

لاہور : ماروی میمن کی بغاوت کے بعد مریم نواز نے چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو منانے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی جانب سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے تنقیدی بیانات دینے کے بعد ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماروی میمن ممکنہ طور پر چوہدری نثار کے گروپ میں شامل ہونے والی ہیں۔

ایسی تمام صورتحال میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز متحرک ہوگئی ہیں۔ مریم نواز نے چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو منانے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ ماروی میمن سے رابطہ کرکے مریم نواز انہیں منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے معروف صحافی خاور گھمن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے رابطوں نے فی الحال ماروی میمن کو خاموش ہونے کیلئے راضی کر لیا ہے۔ ماروی میمن نے مریم نواز کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعد اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.