کراچی پورٹ:بحری جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیوبنانےوالاملازم نوکری سےفارغ

کراچی پورٹ قاسم پربحری جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیوبنانے والے کوملازمت سے فارغ کردیا گیا،بندرگاہ کےعملے اورمزدوروں کوویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ میں19 مارچ
کوجہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جہازوں کے ٹکرانے سےٹولٹن نامی جہاز سے متعدد کنٹینرزسمندرمیں گرگئے تھے۔

تاہم ویڈیو بنانے والے ملازم کونوکری سے فارغ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کےعملے اورمزدوروں کوویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی تھی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.