توہین عدالت کیس ۔۔چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت ، لیگی رہنما کی جانب سے تحریری معافی نامہ پیش کرنے پر چیف جسٹس نے توہین عدالت کا نوٹس ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج نہال ہاشمی کے خلاف توہین

عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران بارز نمائندوں کی سپریم کورٹ سے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں درگزر کرنےکی درخواست، سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا۔بارز نمائندوں نے سپریم کورٹ سے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں درگزر کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب کر لیاتھا۔ بارز کے نمائندوں نے نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اداروں کو تحفظ نہ دے سکے تو ہمارا کوئی فائدہ نہیں۔ آج جب چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بارز کے نمائندوں نے چیف جسٹس سے نہال ہاشمی کے بیان پر درگزر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان کے بیان کی مذمت بھی کی۔ چیف جسٹس نے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی سے بارز نمائندوں کی درخواست پر تحریری معافی نامہ طلب کرلیا تھا۔ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے جس پر بارز نمائندوں کی درخواست پر چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت نوٹس ختم کر دیا ہے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.