پی ٹی آئی رہنما کے شوروم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما کے شوروم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی چئیرمین پی پی 67 لکی شاہ کے کار شو روم پر ہوئی جس کے نتیجے میں 23 سالہ ارتضیٰ جٹ نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 15 سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں رات اڑھائی بجے کے قریب پیش آیا۔ لکی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوروم پرفائرنگ کرنے والوں میں چک جھمرو کا شانی ڈھلوں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملزمان شراب پی کرآئے اور جھگڑا شروع کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.