ماروی میمن کی پریس کانفرس ن لیگ کے لیےایٹم بم ثابت ہو گی

لاہور: معروف صحافی غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کی پریس کانفرس ن لیگ کے لئے ایک ایٹم بم ثابت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صافی چوہدری غلام حسین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبر سب سے پہلے ہم نے بریک کی تھی۔اور اب ماروی میمن نے بھی ٹویٹس کے ذریعے اپنی قیادت کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت سارا میڈیا ماروی میمن سے بات کرنا چاہتا ہے جبکہ حکومت بھی ان کو ڈھونڈ رہی ہے۔تاکہ ان سے صلح کرکے ان کا منہ بند کروایا جا سکے۔۔چوہدری غلام حسین کہنا تھا کہ ماروی میمن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر ماروی میمن کو پریس کانفرنس کرنے پر مجبور کیا گیا۔تو وہ پریس کانفرنس ایک ایٹم بم کی طرح ثابت ہوگی۔چوہدری غلام حسین نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی ڈر ہے کہ ماروی میمن کہیں شہباز شریف اور چوہدری نثار کے ساتھ نہ کھڑی ہو جائے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.