معروف صحافی نے شہباز شریف کے لندن جانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں، ان کے لندن میں موجود ہونے کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک یہ ہے کہ وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے گئے ہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ ان کی بھابھی کی طبیعت خراب ہے اور شہباز شریف ان کی عیادت کرنے گئے ہیں اور تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شہباز شریف وہاںملاقاتیں کر رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں کامایبی حاصل کرنے کے لیے کوئی راستے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے پروگرام میں رؤوف کلاسرا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ امریکہ سے متعلق بھی بات کی ، نواز لیگ امریکیوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ دیکھا پاکستان دوبارہ مولویوں کے ہاتھ آ رہا ہے، امریکہ کو کہا جا رہا ہےکہ ایک طرف آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان آرمی اور سب کو ساتھ ملا کر چیزیں ٹھیک کی جائیں تو پاکستان ایم ایم اے بن چکی ہے، اگر آپ نے ہمارے اوپر ہاتھ نہ رکھا تو آپ جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکے گا، مشرف نے بھی ان کو یہی کہا تھا کہ ملک میں سارے سنی شیعہ اکٹھے ہو جائیں گے ، اگر ان کو کنٹرول کرنا ہے تو آپ مجھے ملک کا صدر بنا دیں.
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.