نقیب اللہ محسود کا ایک اور دوست قتل

کراچی میں پر اسرار قاتل بے لگام ہو گئے۔ کراچی میں جعلی مقابلے مین قتل ہونے والے نقیب الل کے ایک اور دوست قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ کے دوست بھی بے نشان قاتل کا نشانہ بننے لگے۔کراچی میں جعلی مقابلے مین قتل ہونے والے نقیب الل کے ایک اور دوست منال خان کو قتل کر دیا گیا۔

مانیال محسود نامی نوجوان کو 24 مارچ کو کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ لانڈھی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل قبیلے کے افراد سے رقم کے تنازع پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مانیال محسود موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اسے قبیلے کے افراد سے رقم کے تنازع پر قتل کیا گیا ۔منال کے بھائی کے مطابق پولیس مقدمے کو ڈکیتی کا رنگ دینا چاہ رہی ہے لیکن ہم نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ کے ایک دوست کو قتل کیا جا چکا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.