بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے ، عابد شیر علی کا نیا شوشہ

فیصل آباد : عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں سیاسی مقابلہ بازی میں جھوٹ بول دینا کوئی بڑی بات نہیں سمجھی جاتی بلکہ جھوٹ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا سیاستدانوں کا وطیرہ ہے۔عابد شیر علی بولے تو چھپڑ پھاڑ کر۔

عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے وہ یہ بھول گئے کہ میٹرو حال ہی میں بنی ہے جبکہ بنی گالہ 2002میں بنا تھا۔ان کے اس بے سروپا بیان کی وجہ سے انہیں عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ناقابل یقین دعویٰ کردیا، بولے ، بنی گالا میٹرو کے پیسے سے بنایا گیا،، لاہور میٹروپر 27 ارب اور پشاور میٹرو پر 57 ارب روپے لگے، عدالت عظمیٰ میٹرو پر کمیشن بنائے اور رپورٹ پبلک کرے،، انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے میں درختوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کی گئی ، درختوں کے کمیشن میں بنی گالا کی تزئین و آرائش کی اور شادی کی۔یاد رہے کہ عابد شیر علی ایسے بیانات دینے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.