پی ایس ایل میں شاندار کاکردگی دکھانے والے ملکی کھلاڑیوں کی قسمت کھل گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں شاندار کاکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے قبل مختصر تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،سلیکٹرز یہ تربیتی کیمپ کراچی میں ہی لگانے چاہتے ہیں تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر یہ کیمپ لاہو ر میں لگانے پر بضد ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کیمپ میں سر ی لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ رہنے والے بیشتر کھلاڑیوں کو برقراررکھے جانے کا امکان ہے تاہم پی ایس ایل کے دوران زخمی ہونے والے آل راﺅنڈر عماد وسیم اور رومان رئیس سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔پی ایس ایل میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملکی کھلاڑیوں حسین طلعت ، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو بھی تربیتی کیمپ میں بلایا جائے گا ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.