مولوی اشرف جلالی نے مولوی خادم حسین رضوی کو بے نقاب کردیا

لاہور : مذہبی رہنماء مولوی اشرف جلالی نے کہا ہے کہ مولوی خادم حسین رضوی نے دین پرحملہ کیا،اہلسنت سے ہرگاؤں میں جاکرمعافی مانگیں،میٹرک پاس اپنے عیب چھپانے کیلئے دوسروں کی زندگی داؤ پرلگا رہا ہے۔انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خادم حسین رضوی نے دین پرحملہ کیا ہے۔ خادم رضوی ہرگاؤں میں جاکراہلسنت سے معافی مانگیں۔

فتاویٰ رضویہ ان کوپڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔یہ گالی والے کلچرسے کیوں ہٹتے۔سب اسٹیج پربیٹھے ہوتے ہیں اور وہ گالیاں دیتے ہیں۔گالیاں میرے کھاتے میں پڑتی ہیں۔میرے پاس اکابرین کی پوری فائل پڑی ہوئی ہے۔یہ سب کیسے تبدیل ہوگیا؟حقائق کوپیش نظررکھتے ہوئے آج وہی کلچراور گالیاں قابل رشک کیسے بن گئیں۔اگرفیصلے لڑکوں نے کرنے ہیں توپھر ان لڑکوں کوتودس پچھلے اور دس اگلے کا بھی کچھ پتا نہیں ہے۔اپنے عیب چھپانے کیلئے کہا جارہاہے کہ دھرنا ان لوگوں نے دیاتھا جوسکول نہیں پڑھے ہوئے تھے۔ اس لیے کامیاب ہوگئے۔شاہ احمد نورانی ،کاظمی اور نیازی صاحب کا کیاجائے؟ اگرخود کوئی میٹرک فیل ہوتواپناعیب چھپانے کیلئے کیوں دوسروں کی ساری زندگی کوداؤ پرلگا دے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.