goverment

آئندہ حکومت کس سیاسی جماعت کی ہوگی؟ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے بڑا دعویٰ کردیا


گیمبر اوکاڑہ کینٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن جب بھاری مینڈیٹ کے ساتھ حکومت سنبھالی تو ملک لاکھوں در پیش مسائل میں گھرا ہو ا تھا لوڈ شیڈنگ بیس گھنٹے تک تھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی ملک قرضوں کے تلے د باہوا تھا مسلم لیگ ن نےحکومت میں آتے ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی، مخالفین جتنے مرضی جتن کر لے آئندہ حکومت بھی مسلم ن ہی کی ہو گی یہ باتیں پاکستان مسلم ن کے ایم این نے چوہدری ریاض الحق جج نے گزشتہ دن اوکاڑہ کینٹ کے گاؤں 20/4.L
سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہم نے جو وعدے ہم نے انتخابات میں کے تھے وہ پورے کر رہے مزید قبل اس کے آپ کے گاؤں میں ترقیاتی کام جاری ہیں سوئی گیس کی سہولت ملنے سے عوام کو کافی حد تک سہولیات فراہم ہو گی قبل ان کے آنے پر پیر سید اشفاق علی شاہ ۔پیر سید اقبال شاہ۔ چوہدری فیاض ظفر ۔کرنل مظہر تیمور۔ چوہدری محمد ریاض ۔ اللہ دتہ شاہد نمبر دار ۔حافظ اختر رسول۔پیر سید صدیق شاہ۔پیر سید اسلم شاہ اور گاؤں کے معززین اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا ان کی اس کاوش پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ایم این اے ضلع اوکاڑہ چوہدری ریاض الحق جج کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحیسن پیش کیااور امید ظاہر کی کے پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی اور عوام کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.