کل ہونیوالی عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شیخ رشید نے کیا تجویز پیش کی تھی جو بڑے کام کی تھی مگر تمام جماعتیں اس پر دم دبا کر بھاگ گئیں

کل ہونیوالی عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شیخ رشید نے کیا تجویز پیش کی تھی جو بڑے کام کی تھی مگر تمام جماعتیں اس پر دم دبا کر بھاگ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کی تجویز مسترد ہو گئی۔ شیخ رشید کی تجویز کو اے پی سی میں پذیرائی نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کی تجویز کی پی پی اور تحریک انصاف نے بھی مخالفت کی۔ شیخ رشید نے لاہور میں 7 جنوری کو دھرنے کی تجویز بھی دی۔

سراج الحق بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے‘ چودھری شجاعت حسین طبیعت کی ناسازی‘ آصف علی زرداری اور عمران خان اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہ کر سکے۔ آل پارٹیز کانفرنس انعقاد سے چند گھنٹے قبل ہی ان کیمرہ اجلاس میں تبدیل کر دی گئی۔ کانفرنس کے انعقاد سے قبل اے پی سی کے شرکاء نے مشترکہ طورپر میڈیا سے گفتگو کی جس میں کانفرنس کے میزبان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا کو کانفرنس کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست کررہی ہیں ٗموجودہ حکومت کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس سے اپوزیشن کو کچھ بھی حاصل نہیںہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ماڈل ٹاون سانحہ پر پی اے ٹی کیساتھ مکمل تعاون اور تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا ٗ پی اے ٹی کے مطالبے پر ہم نے ماڈل ٹاون رپورٹ کو اوپن کیا لیکن اس میں پنجاب حکومت کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کی قیادت نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دو ایف آئی آر درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے 2013 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے اور ملک میں مظاہروں اور دھرنوں کی بنیاد رکھ دی۔دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ماڈل ٹاون سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.