ڈالر کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ، پاکستانیوں کو رگڑا لگ گیا،آئندہ ماہ جنوری تک کیا ہونے والا ہے؟ ماہرین نے تشویشناک پیش گوئی کردی

ڈالر کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ، پاکستانیوں کو رگڑا لگ گیا،آئندہ ماہ جنوری تک کیا ہونے والا ہے؟ ماہرین نے تشویشناک پیش گوئی کردی

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے، کراچی میں جوڑیا بازار کے ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد شدہ کھانے کی اشیا پر زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چائے، کافی، دودھ پاوڈر، چوکلیٹ اور چیز سے لیکر دالوں، مصالحوں اور اچاروں تک بڑی تعداد میں درآمد شدہ اشیا 5 سے 10 فیصد مہنگی ہوگئی ہیںاور مجموعی طور پر روزانہ استعمال کی 53 ضروری اشیا کی

قیمتوں میں2 ہفتوں کے دوران 2 فیصد اضافہہوا۔جوڑیا بازار ، ایمپریس مارکیٹ اور لی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کے ہول سیلرز کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 5 فیصد کمی کے باعث رٹیل مارکیٹوں میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے دوران 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اوسطا ہفتے کے دوران 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.