بچے کی اپیل پر پاک فوج حرکت میں آگئی ،آرمی چیف کا فوری ایکشن ،جانئے اس بچے نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایساکیا کہا تھا

بچے کی اپیل پر پاک فوج حرکت میں آگئی ،آرمی چیف کا فوری ایکشن ،جانئے اس بچے نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایساکیا کہا تھا

لاہور (سی پی پی )لاہورمیں زیر علاج نویں جماعت کے بچے احسن حسین نے علاج کے لیے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی جس کے بعد کور کمانڈر لاہور نے بچے سے ملاقات کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمالیہ کے رہائشی 14 سالہ احسن ظہیر نے ہسپتال سے ہی ویڈیو کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور لاہور کے اسپتال میںآئی سی یو میں زیر علاج ہے۔بچے کا کہنا تھا

کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا دل 20 فیصد کام کرتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلاشن کی ضرورت ہے لہٰذ آرمی چیف اور کورکمانڈر لاہور اس کی مدد کریں۔بچے کی اپیل کے بعد کمانڈر لاہور نے اسپتال میں احسن حسین سے ملاقات کی، انہوں نے بچے کو گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بچے کو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.