کیا آپ جانتے ہیں ترک صدرکی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

کیا آپ جانتے ہیں ترک صدرکی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

لاہور (نیوز ڈیسک) 63 سالہ اردوغان اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد سنہ 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر ا‏‏عظم رہے اور پھر سنہ 2014ء میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔طیب رجب اردوغان سنہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسلامی حلقوں میں سرگرم نجم الدین اربکان کی ویلفیئر پارٹی کے رکن رہے۔ سنہ 1994 سے 1998 تک فوج کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے تک وہ استنبول کے میئر رہے۔

سنہ 1998 میں ویلفيئر پارٹی پر پابندی ‏‏عائد کر دی گئی۔ اگست سنہ 2001 میں عبداللہ گل کے اتحاد میں ’اے کے پی‘ کا قیام عمل میں آیا۔ سنہ 2003-2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گيا۔ اردوغان سنہ 2014 میں براہ راست انتخابات کے ذریعے ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ان کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 12 ہزار 991 ڈالرز ہے جو لگ بگ 14 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ دوسری جانب شریف خاندان کی مدد کیلئے ترکی بھی میدان میں آگیا ہے۔ شہباز شریف کے ساتھ ہی ترک وزیراعظم بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں مدینہ منورہ میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں نے اکٹھے مسجد نبوی میں حاضری دی۔روزنامہ خبریں کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی کوششوں سے بعض اہم شخصیات سے نواز شریف کی ملاقاتوں کا شیڈول طے پاگیا ہے جبکہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سنیٹر ساجد میر بھی سعودی عرب میں سرگرم ہیں اور حوالے سے وہاں کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اس صورتحال کے بعد نواز شریف نے بھی آج سعودی عرب جانے کا پروگرام بنالیا۔ انہوں نے سعودی ائیرلائنز کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ یہ پرواز 737 آج دوپہر سعودی عرب روانہ ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے کچھ دوسرے رہنما بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت پرویز ملک اور وزیراعظم کے معاون آصف کرمانی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.