نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہو رہا ہے،اوگرا نے سفارش کردی

نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہو رہا ہے،اوگرا نے سفارش کردی

اسلام آباد(سی پی پی )حکومت نے نئے سال سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ۔ نگراں ادارے نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوںمیں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.