عوام ہوشیار باش : محکمہ موسمیات نے بارش اور دھند کے حوالے سے بڑی وارننگ جاری کر دی

عوام ہوشیار باش : محکمہ موسمیات نے بارش اور دھند کے حوالے سے بڑی وارننگ جاری کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے کئی مقامات پر بند رہی۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔ فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ہارون آباد اور دیگر مقامات پر بھی دھند کا راج رہا۔

دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے ہیں۔ پہاڑی مقامات میں برفباری سے ہر منظر سفید نظر آرہا ہے۔ گوپس، گلگت، سکردو، استور اور کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی مزید بڑھے گی جبکہ پوٹھوہار ریجن اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں 65 انچ برفباری سے 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج مزید دس انچ برف پڑنے کی پیش گوئی نے گھروں میں محصور شہریوں کی پریشانی بڑھادی ، برطانیہ بھر میں خراب موسم کے باعث سفر دشوار ہو گیا۔ لوگوں کی مدد کیلیے ایمرجنسی نافذ کر کے فوجیوں کو ریسکیو کے کام پر لگایا گیا، اب نیا برفانی طوفان ایری کے مکینوں کا صبر آزمانے آرہاہے۔ ادھر برطانیہ میں بھی کہیں بارش تو کہیں برفباری نے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، اسٹین اسٹیڈ اور دیگر ایرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنس کرر ہ گئے، لیک ڈسٹرکٹ میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پر برف جمنے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں سڑکوں پر ہی چھوڑنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.