jahangir

پہلے میرا جہاز4گھنٹے چلتا تھا اب یہ 12گھنٹے اڑے گا ،عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے،جہانگیر ترین

ملتان (اے این این)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا نااہلی فیصلے پر مایوسی ہوئی ، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، پہلے میرا جہاز چار گھنٹے چلتا تھا تو اب تحریک انصاف کیلئے 12 گھنٹے چلے گااور شریفوں کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ۔یہ بات انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریفکی سیاست کو دفن کردیں گے ، کئی سالوں بعد پی ٹی آئی ایک ٹیم بن چکی
ہے، یہی ٹیم عمران خان کو وزیراعظم بنائے گی ،، انکا کہنا تھا کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں لودھران کی عوام علی ترین کو کامیاب کرے گی ، لوگوں کی خدمت ووٹ اور سیاست کیلئے نہیں کی ، چھ سال سے تحریک انصاف کی خدمت کررہا ہوں ، ورکرز کنونشن میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی ، اسحاق خاکوانی سمیت پارٹی رہنمائوں،کارکنوں کی کثیرتعداد شریک تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.