samsung

لالچ بری بلا،سام سانگ کا اربوں پتی مالک اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے سڑے گا،جانئے کیوں

سیؤل(سی پی پی )جنوبی کوریا کے کمپیوٹراور موبائل فون بنانے والے ادارے سام سنگ کے ارب پتی مالک لی جے یونگ کو کرپشن کے الزام میں 12سال کی سزا سنانے کی تجویز کی گئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کے مالک پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق خاتون صدر پارک گن ہے کے دور میں رشوت دے کر کاروباری فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی تھی،جمعرات کے روز عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوراناستغاثہ نے کرپشن کے مقدمے میں لی جے یونگ کو سزا سنانے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہیونگ پہلے ہی اس مقدمے میں
5 برس کی سزا کاٹ رہے ہیں، جنوبی کوریائی دفتر استغاثہ نے ایک ماتحت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،یہ مقدمہ سابق صدر ہے کے دور میں اٹھنے والے بڑے مالی اسکینڈل کا حصہ ہے، خاتون صدر کو اس اسکینڈل کے بعد ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.