بے شک عزت دینے والا اللہ ہے: حسن علی نے دنیا کے بڑے بڑے باؤلرز کو پچھاڑتے ہوئے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا

بے شک عزت دینے والا اللہ ہے: حسن علی نے دنیا کے بڑے بڑے باؤلرز کو پچھاڑتے ہوئے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی سٹار باولر حسن علی نے رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے دنیا کے بڑے بڑے باولرز کو پچھاڑ دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سال 2017 میں ون ڈے انٹر نیشنل کے 18 میچز میں حسن علی نے 45 شکار کیے اور رواں سال انہوں نے سب سے زیادہ3بار 5وکٹیں لینے کاکارنامہ بھی سرانجام دیا۔

سٹار باولر نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔بابر اعظم نے 4تھری فیگر اننگز کھیلیں،بھارتی روہت شرما21 ون ڈے میچزمیں 46 اور ہم وطن ہردیک پانڈیا28 میں 30 چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ویرات کوہلی اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سب سے زیادہ 5،5 سنچریاں بنائیں۔ جبکہ دوسری جانب قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ میں ہے اور میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے ہے۔میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہوں اور انٹرنیشنل میچوں کے درمیان قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے والے حسن علی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مقابلے کی فضا خوش آئند ہے تاہم میں سمجھتا ہوں میرا اصل مقابلہ خود سے ہے، ٹیم میں لمبے عرصے تک رہنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی محمد عامر نے مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔ واضح رہے کہ

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہونگی ،آج جہاں ایک طرف قوم ٹیم کی فتح کے لیے دعا گو ہے تو وہاں ہی کرکٹرز بھی پورے جوش کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں ،ایسے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار باولر حسن علی کے والد نے بیٹے سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا جس پر فرما نبردار بیٹے نے بھی حامی بھر لی ۔حسن علی کے والد اپنے بیٹے کو انگلش ٹیم کے کپتان مورگن کی وکٹ اڑاتے دیکھنا چاہتے ہیں اورجس پر حسن علی نے مورگن کو آوٹ کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق آج میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا دوہرا امتحان ہے، جہاں انگلش بیٹنگ لائن کو رنز بنانے سے روک کر ٹیم کو جیت دلانا ہوگی وہیں مورگن کو بھی آوٹ کرنا ہوگا۔حسن علی نمبر ون ٹیم کے کپتان مورگن کو اسی کے گھر میں شکار کر کے اپنے والد کی معصوم خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں جس کا اظہار حسن علی نے انگلینڈ سے اپنے والدین کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ حسن علی کے والدین کو پورا یقین ہے کہ انکی دعائیں انکے بیٹے کو کامیابی دلائیں گی۔یاد رہے کہ حسن علی نے مورگن کی وکٹ گرائی تو اسکے والد عبدالعزیز نے مٹھائی بانٹنے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.