حکومت کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی تحریک انصاف نے یہ کیا اعلان کردیا

حکومت کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی تحریک انصاف نے یہ کیا اعلان کردیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملے پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو اس معاملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہےٹیکس کے معاملے پر گلگت بلتستان کے عوام ساتویں مرتبہ 21 دسمبر سے سڑکوں پر ہیں،دس اضلاع سے عوام انتہائی سخت سرد موسم میں گلگت کی جانب مارچ کررہے ہیں اور اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ وہ ہی اس معاملے کے اصل ذمہ دار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ختم نبوت کی طرح گلگت بلتستان کے معاملے پر بھی مکمل لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا کلیدی حصہ ہے،بھارتی لابی کی خوشنودی کیلئے جان بوجھ کر صورتحال گھمبیر بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم دلچسپی اور غیر سنجیدہ پن سے پورے علاقے میں کاروباری زندگی ٹھپ ہوچکا ہے،وزیر اعلیٰ سارے کام کاج چھوڑ کر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں،گلگت بلتستان اور وفاق کی حکومتیں خواب خرگوش سے بیدار ہوں اور اپنے وجود کا احساس دلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات پر ہمدردی سے غور کیا جانا چاہئیے،صورتحال کو مزید کشیدگی کی جانب بڑھنے سے بچانے کیلئے حکومت مؤثر اقدامات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.