kashmir

مسئلہ کشمیر،چین نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی

بیجنگ (آن لائن) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.