بڑی خبر : الیکشن کمشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ، نوٹس جاری

بڑی خبر : الیکشن کمشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ، نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ2017ء کے تحت سیاسی جماعتوں کی جانب سے 2 ہزار ممبران کی فہرست اور2لاکھ روپے اینلسٹ فیس جمع نہ کرانے والی 121 سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری شوکاز نوٹس 121سیاسی جماعتوں کو جاری کیا گیا ہے

ان میں سے اکثر جماعتوں کی کسی اسمبلی میں یا بلدیاتی اداروں میں ایک نشست بھی نہیں ہے ٗان میں بلوچستان نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی،جمعیت علماء اسلام (ف)، جمعیت علماء اسلام (س)،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)،جسٹس و ڈویلپمنٹ پارٹی پاکستان، مرکزی جمیعت اہلحدیث(زبیر)،مرکزی جمیعت اہلحدیث(لکھوی)،مرکزی جمیعت اہلحدیث(ساجد میر)، ملت پارٹی، متحدہ علماء مشائخ کونسل سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں، ان سیاسی جماعتوں کو جاری شوکاز نوٹس میں انہیں 15دن کے اندر اس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں خبردار کیا گیاکہ اگر وہ اس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا، کل 27 جماعتوں کی جانب سے یہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی جا چکی ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز، قومی وطن پارٹی ، سنی اتحاد کونسل ، نیشنل پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ شجاعت، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، بی این پی عوامی اور دیگر شامل ہیں ۔ 6 جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات زیر عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.