سلمان شہباز کے الزامات پر جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی، شریف خاندان کے کالے کرتوتو ں کو بے نقاب کر تے ہوئے کا سرا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

سلمان شہباز کے الزامات پر جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی، شریف خاندان کے کالے کرتوتو ں کو بے نقاب کر تے ہوئے کا سرا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کسانوں سے 180روپے کی بجائے 150روپے فی من گنا خرید کر ان کا استحصال کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جہانگیر ترین کی شوگر ملز 120روپے فی من گنا خرید رہی ہے اور انہیں سپریم کورٹ نے بھیجھوٹا قرار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ رمضان شوگر ملز نہ صرف 180روپے فی من کی بجائےکسانوں سے 150روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہے بلکہ وزن میں 15سے 20فیصد کم تول رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے استحصال پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔حکمران کھلے عام قانون توڑ رہے ہیں اور انتظامیہ اس پر خاموش ہے ۔جہانگیر ترین کے الزام کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔پوری قوم جانتی ہے کہ کون شوگر ملز کا ڈان ہے ۔انہوں نے جہانگیر ترین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوگر ملزکسانوں کو 120روپے فی من اداکررہی ہے اور 20فی صد کٹوٹی بھی کررہی ہے ۔لوٹ مار کرکے سارا پیسہ آف شور کمپنی اور سوئس اکاؤ نٹس میں جمع کرایا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کسانوں سے 180روپے کی بجائے 150روپے فی من گنا خرید کر ان کا استحصال کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز 120روپے فی من گنا خرید رہی ہے اور انہیں سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.