benzareer

بینظیر بھٹو کی شہادت کو آج 10سال مکمل ہو گئے

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی آج 27دسمبر( بدھ) کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداءکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منعقد ہوگی جس سے پیپلز پارٹی کی قیادت او رمرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔ اپنی شہید قائد کی برسی میں شرکت کے لئے لاہور سمیت ملک
بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.