انصاف کا جناز ہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، قتل کیس میں رہائی پانے والا شاہ رخ جتوئی اپنے گھر کیسے پروٹوکول میں پہنچا،ویڈیو نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچادیا

انصاف کا جناز ہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، قتل کیس میں رہائی پانے والا شاہ رخ جتوئی اپنے گھر کیسے پروٹوکول میں پہنچا،ویڈیو نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان تو ضمانت پر رہا ہوگئےہیں لیکن تاحال پاکستان میں ہونےوالے اس انصاف پر ابھی تک لوگوں کی مختلف رائے سننے میں آرہی ہیں۔ملزم کے بھائی اشرف جتوئی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے خاندان نے فی سبیل اللہ معاف کیا، کوئی پیسہ نہیں لیا، شاہ رخ جتوئی اور دوستوں نے غلط کیا۔شاہ رخ جتوئی جب رہا ہو کر گھر پہنچے تو اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردشکر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ جتوئی ضمانت کے بعد رہائی پانے کے بعد سرکاری اور

نجی پروٹوکول کے ساتھ اپنے گھر کی جانب رواں دواں ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین حیران و پریشان ہیں کہ کس طرح قتل کا ایک ملزم رہا کرنے کے بعد کیسے شاہانہ انداز میں اپنے گھر روانہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.