دیر آئد درست آئد:پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، شہباز شریف نے انتہائی شاندار اعلان کردیا

دیر آئد درست آئد:پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، شہباز شریف نے انتہائی شاندار اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو ایک ڈسپلن فورس بننا ہوگا اورپولیس والے تھانوں میں چور کو چوہدری نہ بنائیں۔سہالہ پولیس کالج راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہورمیں 13 ارب روپے کی لاگت سے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوا، اس کے ذریعے پولیس کوسہولت فراہم کی گئی، ترکی کی طرز پر پنجاب میں

ڈولفن فورس بھی بنائی گئی، حکومت کی جانب سے اربوں روپے صرف اس لئے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام رات کوسکھ کی نیند سوسکیں۔ انصاف ہوگا تو سکون ملےگا، بےانصافی ہوئی تو بددعائیں ملیں گی، پنجاب پولیس کو ایک ڈسپلن فورس بننا ہوگا، پولیس والے تھانوں میں چورکو چوہدری نہ بنائیں۔ خدارا اس ملک کو مزید بکھرنے مت دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جو پلان بنائے، مسلم لیگ (ن) نے اس منصوبہ بندی کی مکمل حمایت کی جس سے قوم چٹان کی طرح متحد ہوئی، سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے ان کا خاتمہ کیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں و افسران نے نے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے،یہ جرنیلوں،عدلیہ، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کو پکار پکار کرکہہ رہا ہے کہ اس قربانی کو ضائع مت ہونے دینا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ خودمختارملک بننے کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ مشکل ضرور ہے مگرناممکن نہیں، ہمارے پاس موجود قدرتی وسائل اللہ کی نعمت ہیں انھیں استعمال میں لائیے، ملک کی دولت لوٹنے کے بجائے اسے عوام کی خدمت پر نچھاور کیجیے، ہماری عادت بن چکی ہے کہ منصوبے کا اعلان کریں تو امداد لینےچل پڑتےہیں، اگر ہم بھیک نہ مانگنے کا تہیہ کرلیں تو باعزت ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.