china

امریکہ اور بھارت کو بڑا سرپرائز،چین نے پاکستان اور افغانستان سے ایسا کام کروانے کا اعلان کردیا کہ دشمنوں کے ہوش اُڑ جائیں گے

بیجنگ (نیوزڈیسک) پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دور منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا ٗوزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔چینی میڈیا کے مطابق چین ٗ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگکے مطابق افغانستان اور پاکستان کیایک ہمسایہ دوست ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان
تعلقات خوشگوار رہیں اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ پاکستان اور افغانستان کے دوران تینوں فریقوں نیوزرائے خارجہ کی سطح کے ایک سہ فریقی مذاکراتی نظام کے قیام پر اتفاق کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد اور مفاہمت ، ترقیاتی تعاون اور روابط نیز سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ چین پر امید ہے مذکورہ مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے تینوں فریق مشترکہ اقدامات کر سکیں گے ۔مذاکرات میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پرمنعقد ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔ پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دور منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا ٗوزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔چینی میڈیا کے مطابق چین ٗ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.