captain

عمران خان تو عمران خان ان کے بیٹے بھی کم نہ نکلے، ایسا کام کردکھایا کہ جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا

اسلام آباد (سی پی پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کو لندن بھجوانے کیلئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد ‘عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بیٹےسلیمان خان اور قاسم خان اپنے والد سے ملاقات کے بعد واپس ماں کے پاس جانے کے لیے لندن
روانہ ہو گئے۔ایک ہفتہ پاکستان میں گزارنے کے بعد سلیمان اور قاسم خان جب لندن روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ آئے تو اس موقع پر عمران خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔حیران کن طور پر عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم خان اور سلیمان خا ن نے عام لوگوں کی طرح لائن میں لگ کر ائیر پورٹ پر ہونے والی معمول کی کارروائی مکمل کی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دبئی سے لندن جاتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخارچودھری اور ان کے بیٹے کی ایک شخص کے ساتھ لائن میں نہ لگنے پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈ یا شیئر ہو گئی تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کو لندن بھجوانے کیلئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد ‘عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ عمران خان کے بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے بعد واپس ماں کے پاس جانے کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.