weather

آج موسم کیسا رہے گا،متعلقہ محکمے نے پیشگی خبردار کردیا

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اور بالائی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ میں منفی 06
جبکہ استور اورگوپس میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.