awami

حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ،عوامی تحریک نے اچانک یہ کیا اعلان کردیا

لاہور (آئی این پی) سانحہ ماڈل ٹائون کمیشن رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون پر قائم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے اور مشاورت کیلئے 28 دسمبر کو اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق 28 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی اب 30 دسمبر کو ہوگی جس میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں

کے سربراہان شریک ہوں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی اے پی سی میں شرکت کیلئے مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.