modi

القدس کے معاملے پر اسرائیل کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے تھی ،بی جے پی اپنی ہی حکومت پر برس پڑی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے کہاہے کہ بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ووٹ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ چونکہ بھارت ین الاقوامی برادری کے ساتھ رہاہے جسے بہتی لہروں کے ساتھ تیرنا کہتے ہیںاور ہتھیاروںکے حوالے سے بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیںایسے میں مخالفت درست اقدا م نہیں تھا،انھوں نے مزید کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے حوالے سے انڈیا نے مسلم دنیا اور یورپی

طاقتوں کے ساتھ کھڑے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.