damadam

اب ہوگا دما دم مست قلندر کل کی ختم نبوتؐ کانفرنس کے بعدملک بھرمیں کیا ہونیوالا ہے پیر آف سیال شریف کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری

سرگودھا،فیصل آباد(سی پی پی )پیر آف سیال شریف حمید الدین کا کہنا ہے کہ کل کی ختم نبوت ؐکانفرنس کے بعد پوری حکومت جائے گی‘پنڈی اور لاہور میں دھرنا دینے والے کیوں اٹھے ؟جب ہم دھرنا دیں گے تووہ اس طرح کا نہیں ہوگا ہمارا دھرنا اصل دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے ہمیں صرف یہ بتایا جائے کہ ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کس نے کرنے کی کوشش کی ۔ ؟ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم لاہو ربھی جائیں گے۔واضح رہے کہ پیر آف سیال شریف حمید الدین کل گوجرانوالہ میں ختم

نبوتؐ کے حوالے سے کانفرنس میں خطاب کریں گے۔دریں اثناء ختم نبوت ؐ قانون میں ہونے والی ترمیم اور حکومت کی جانب سے مرکزی فرد کو سامنے لانے کے مطالبے کو نہ مانے جانے پر اسمبلیوں سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری رضا نصراللہ گھمن بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی سپیکر صوبائی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔وہ پی پی 62سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رضا نصراللہ کل گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر آف سیال شریف حمیدالدین رضوی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس کے بعد ملک کی حکومت بھی چلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.