دمادم مست قلندر شروع : نہ شیخ رشید نہ عمران خان نہ زرداری ، طاہرالقادری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اچانک ایسی شخصیت کو فون گھمادیا کہ شریف فیملی چکراگئی

دمادم مست قلندر شروع : نہ شیخ رشید نہ عمران خان نہ زرداری ، طاہرالقادری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اچانک ایسی شخصیت کو فون گھمادیا کہ شریف فیملی چکراگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

اور انہیں 30 دسمبر کو بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثنا سربراہ عوامی تحریک سے جمعیت علمائے اسلام ک مولانا اجمل قادری نے بھی ملاقات کی جس میں جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوا،ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا اجمل قادری کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور شرکت کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر طاہر القادری کا کہناتھا کہ حکمرانوں کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں، 31 دسمبر تک استعفے نہ آئے توفیصلہ کن مرحلے کا آغاز ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) موخر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس موخر کردی ہے۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی اب 28 کی بجائے 30 دسمبر ہفتے کو ہوگی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فون پر رابطے کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے شہباز شریف سمیت پوری پنجاب حکومت کو 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی مہلت دی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے دو خواتین کارکنوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.